مستند اسلامی رہنمائی

کیا AI اور ChatGPT سے کمائی گئی رقم حلال ہے؟ شرعی اصول۔

عنوان کے عناصر

مصنوعی ذہانت (AI) سے کمائی کا شرعی حکم | حلال اور حرام طریقوں کی مکمل رہنمائی

عہد جدید میں مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال جہاں زندگی کے مختلف شعبوں میں بڑھ رہا ہے، وہاں اس سے آمدنی حاصل کرنا بھی ایک مقبول ذریعہ بن چکا ہے۔ شرعی نقطہ نظر سے کسی بھی ٹیکنالوجی کا حکم اس کے استعمال اور مقصد پر منحصر ہوتا ہے۔ اگر AI کو جائز مقاصد، جیسے کہ تعلیمی مواد کی تیاری، ڈیٹا اینالیسس، اور گرافک ڈیزائننگ (حدود کے اندر) کے لیے استعمال کیا جائے، تو اس کی کمائی حلال ہے۔ تاہم، دھوکہ دہی، فحاشی، یا انسانی حقوق کی پامالی پر مبنی طریقے اسے حرام کے زمرے میں لے آتے ہیں۔

اسلام میں کمائی کا بنیادی اصول:

أصول فقہ کا ایک قاعدہ یہ ہے کہ "الأصل في الأشياء الإباحة” اشیاء اپنی اصل کے اعتبار سے حلال اور مباح ہوتی ہیں، یہاں تک کہ ان کی حرمت پر کوئی دلیل آجائے۔ ابن تیمیہ نے فرمایا: لست أعلم خلاف أحد من العلماء السالفين في أن ما لم يجئ دليل بتحريمه، فهو مطلق، غير محجور. وقد نص على ذلك كثير ممن تكلم في أصول الفقه وفروعه، وأحسب بعضهم ذكر في ذلك الإجماع يقينا، أو ظنا كاليقين. اهـ. يعني "مجھے سلف علماء میں سے کسی ایک کا بھی اس بات میں اختلاف معلوم نہیں کہ جس چیز کی حرمت پر کوئی دلیل نہ آئی ہو، وہ مطلقاً جائز اور غیر ممنوع ہوتی ہے۔” اور اس بات کو اصولِ فقہ اور فروعِ فقہ پر گفتگو کرنے والے بہت سے علماء نے صراحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔ بلکہ میرا خیال ہے کہ ان میں سے بعض نے اس پر اجماع کا ذکر بھی کیا ہے — یقینی طور پر یا یقینی کے قریب گمان کے ساتھ۔ اھ۔ (اسلام ویب)یہ شریعت کے اہم قواعد میں سے ایک قاعدہ ہے، اور یہ اسلام کی خوبی، آسانی، اور تنگی و پابندیوں کو ختم کرنے کی روشن علامتوں میں سے ہے۔ یہ اصول اسلام کی چند بڑی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے: شریعت آسان ہے، مشکل نہیں اسلام فطرت کے مطابق دین ہے
دین بلا وجہ پابندیاں نہیں لگاتا انسان کو وسعت اور سہولت دیتا ہے اسی لئے قرآن میں بار بار آیا ہے کہ: "یُرِیدُ ٱللَّهُ بِكُمُ ٱلۡیُسۡرَ وَلَا یُرِیدُ بِكُمُ ٱلۡعُسۡرَ” اللہ تم پر آسانی چاہتا ہے، سختی نہیں۔
جب کوئی مسلمان اس قاعدے کو سمجھ لیتا ہے تو وہ ہر نئی چیز ، اور استعمال کے بارے میں الگ الگ سوال کرنے کی مشقت سے بچ جاتا ہے — خاص طور پر وہ چیزیں جن کے بارے میں معلوم ہو کہ وہ اپنی ذات میں حرام نہیں، بلکہ ان کی حرمت ان کے استعمال کے بعض طریقوں میں پیدا ہوتی ہے، جیسے عام تکنیکی امور، اور انہی میں مصنوعی ذہانت (AI) بھی شامل ہے۔

?AI halal or haram in Islam

اس کا جواب سمجھنے کے لیے فقہ کا مشہور اصول سمجھنا چاہیے "للوسائِلِ أحكامُ المَقاصِدِ" یعنی وسائل کا حکم مقاصد کے تابع ہوتا ہے۔ بحوالہ: (الفوائد في اختصار المقاصد) (ص: 43)، (قواعد الأحكام) (1/53) كلاهما للعز بن عبد السلام. وضاحت: وسیلہ اس چیز کو کہتے ہیں جس کے ذریعے کسی مقصد تک پہنچا جائے یا اس کے قریب ہوا جائے۔ ہر وسیلہ کسی نہ کسی مقصد تک لے جاتا ہے، اس لیے وہ اپنی ذات میں مقصود نہیں ہوتا بلکہ اصل مقصد تک پہنچنے کا راستہ ہوتا ہے، اور حقیقی اہمیت اسی مقصد کو حاصل ہوتی ہے۔ لہٰذا وسیلہ اپنے مقصد کے تابع ہوتا ہے اور اسی مقصد کا حکم اختیار کر لیتا ہے جو اس عمل کا اصل ہدف اور غایت ہے۔ چنانچہ: جو وسائل حرام کاموں اور گناہوں تک پہنچاتے ہیں، وہ بھی اپنی نسبت اور انجام کے اعتبار سے مکروہ یا ممنوع ہوتے ہیں۔ اور جو وسائل نیکیوں اور عبادتوں تک پہنچاتے ہیں، وہ بھی اپنی نسبت اور انجام کے اعتبار سے پسندیدہ اور جائز ہوتے ہیں۔ لہٰذا AI کا حکم بھی اس مقصد کے مطابق ہوگا جس کے لیے اسے استعمال کیا جائے۔

AI سے کمائی جائز ہے یا ناجائز؟

مصنوعی ذہانت بذاتِ خود ایک آلہ (Tool) ہے، اس لیے اس کا حکم مقصد کے تابع ہے۔ اگر اسے جائز، مفید اور حلال کاموں میں استعمال کیا جائے تو کمائی جائز ہوگی۔ اگر اسے دھوکہ، فریب، حرام مواد یا ظلم کے لیے استعمال کیا جائے تو کمائی ناجائز ہوگی۔نوان کا متن شامل کریں

AI سے کمائی کے شرعی ضوابط:

AI کے ذریعے آمدنی کو حلال بنانے کے لیے درج ذیل اصول ضروری ہیں:

درج ذیل استعمال حرام اور گناہ ہیں:

AI سے حلال کمائی کے طریقے

فری لانسنگ اور AI

AI کی مدد سے آرٹیکل رائٹنگ، گرافکس ڈیزائن، ترجمہ اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنا جائز ہے بشرطیکہ مواد حلال ہو اور کسی کا حق نہ مارا جائے۔

آن لائن بزنس اور AI

AI کو کاروبار میں استعمال کرنا جیسے کسٹمر سپورٹ، مارکیٹنگ یا ڈیٹا مینجمنٹ — یہ سب جائز ہیں کیونکہ یہ سہولت کے ذرائع ہیں۔

طلبہ و اساتذہ کے لیے AI

طلبہ تحقیق میں اور اساتذہ تدریس میں AI کو معاون کے طور پر استعمال کریں تو یہ علم کے فروغ کا ذریعہ ہے اور مستحسن عمل ہے۔

خلاصہ اور رہنمائی

مصنوعی ذہانت ایک جدید نعمت ہے جسے خیر اور خدمتِ انسانیت کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ حلال ذریعہ معاش اور صدقہ جاریہ بن سکتی ہے۔ لیکن اگر اسے غلط مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے تو یہی نعمت گناہ کا سبب بن سکتی ہے۔مسلمان کے لیے بہترین راستہ یہی ہے کہ وہ ہر نئے ذریعے کو شریعت کے اصولوں کے مطابق استعمال کرے